September 10, 2012

گیلانی کی رہائش زرداری کےجانوروں کےقریب

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصي تجزيہ نگار۔روزنامہ جنگ سے) ايوان صدر کے عقب ميں واقع رہائش کمپليکس کا وسيع حصہ ان گھوڑوں، اونٹوں، گائے، بھينسوں اور دنبوں کے لئے مخصوص کرديا گيا ہے جنہيں صدر آصف زرداري نے بڑي رغبت سے پال رکھا ہے يہ اقامتي حصہ ايوان صدر کي مسجد اور مرکزي عمارت کے مشرقي حصے ميں واقع ہے? معلوم ہوا ہے کہ ان جانوروں کا صدر خود بھي اکثر معائنہ کرتے ہيں تاہم وہ ان کے حال احوال کي لگاتار خير خبر رکھتے ہيں? يہ ان سياہ بکروں اور دنبوں کے علاوہ ہيں جو باقاعدگي سے دفتر صدارت ميں لاکر صدر اور انکے بچوں کے لئے بطور صدقہ زبح کئے جاتے ہيں، صدارتي محل کا يہ حصہ جسکے ايک طرف مارگلہ کي پہاڑيوں کو حددرجہ دل آويز منظر دکھائي ديتا ہے جبکہ دوسري جانب افق پر مري کي پہاڑياں ہيں? ايوان صدر کے ان جانوروں کي نگہباني کے لئے خصوصي عملہ وقف کيا گيا ہے جو ان کي خوراک، صحت اور ديگر ضروريات کا پورا پورا خيال رکھتا ہے? ان جانوروں کي وجہ سے ايوان صدر کے عقبي علاقے ميں تعفن مستقلاً رہنے لگا ہے جس سے بسا اوقات ان مہمانوں کو کوفت بھي محسوس ہوتي ہے جو اس حصے ميں صدر يا انکے مستقل مہمانوں سے ملاقات کے لئے آتے ہيں? معلوم ہوا ہے کہ سابق وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني کے لئے ايوان صدر کے جس حصے ميں اقامتي پوزيشن مخصوص کيا گيا ہے وہ انہيں جانوروں کے لئے مخصوص حصے سے متصل ہے? سابق وزيراعظم سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو اقامتي دالان ميں سب سے پہلے اس ناگوار بو سے واسطہ پڑتا ہے? رات اور صبح کے وقت اس کي شدت بڑھ جاتي ہے? جانوروں کے لئے مخصوص يہ حصہ ايک وسيع بھينسواڑے کا منظر پيش کرتا ہے سيد يوسف رضا گيلاني جو ايوان وزيراعظم ميں اپنے قيام کے دوران باقاعدگي سے سير اور چہل قدمي کرتے تھے اب انہيں يہاں بھي سير اور چہل قدمي ميں اسي بو کي وجہ سے مشکل کا سامنا رہتا ہے تاہم انہيں صدر مملکت نے مجبور کرکے ايوان صدر کا مہمان بنا رکھا ہے جو انکي پيپلز پارٹي کے سربراہ ہيں، گيلاني صاحب اس ناگواري سے سمجھوتے کي کوشش ميں مصروف رہتے ہيں وہ اپنے عمدہ ذوق اور خوش لباسي کے لئے بہت شہرت رکھتے ہيں انہيں ريذيڈنٹ تعميرات کا بھي بہت شوق ہے انکي ملتان اور لاہور کي اقامت گاہيں بہت کشادہ اور شاندار تعميرات کا نمونہ ہيں? ايوان صدر جو ايوان وزيراعظم سے تقريباً متصل اور اسکے رہائشي علاقے سے صاف دکھائي ديتا ہے يوسف رضا گيلاني کے لئے اسکي سکونت تر ک کرنا سير اور چہل قدمي کي وجہ سے بھي اضافي طورپر تکليف دہ ہے? سابق وزيراعظم کا ذاتي عملہ اور محدود سيکرٹريٹ بھي ايوان صدر کے اسي حصے ميں کام کرتا ہے? اس دوران پتہ چلا ہے کہ سيد يوسف رضا گيلاني نے وفاقي دارالحکومت ميں کرائے کي عمارت ميں سکونت منتقل کرنے کا فيصلہ کرليا ہے اس مقصد کے لئے وہ اپني ضرورت کے مطابق کسي کشادہ اور صاف ستھرے علاقے ميں گھر کي تلاش ميں ہيں انکے عملے نے چند مکانات ديکھے ہيں ليکن وہ منتخب نہيں کئے گئے? اس دوران سابق وزيراعظم گيلاني کي جگہ انکے عہد اقتدار کے درميان ايوان ميں دوسرے وزيراعظم کے انتخاب کي کوششوں ا ور بالخصوص صدر آصف زرداري کي طرف سے پاکستان مسلم ليگ (ن )کو کي گئي پيشکشوں کے سلسلے ميں اطلاعات پر انہيں قدرے بے چيني ہوئي ہے ہرچند انہيں اس سلسلے ميں مکمل معلومات حاصل رہتي تھيں ليکن اس ضمن ميں ذرائع ابلاغ پر جس انداز ميں تين سال گزر جانے کے بعد اسکي تشہير ہورہي ہے اس نے انہيں کافي دلبرداشتہ کيا ہے? معلوم ہوا ہے کہ بعض وفاقي وزراء سيد يوسف رضا گيلاني کو ايوان صدر کي سرگرميوں کے حوالے سے انہيں اندر کي خبريں فراہم کرتے رہتے تھے ليکن وہ کبھي بھي ان پر يقين کرنے کے لئے تيار نہيں ہوئے اور ہميشہ صدر مملکت کے ساتھ وفاداري کو اپنا سياسي ايمان بنائے رکھا آخر کار وہ اس وفاداري کو استوار 

رکھتے ہوئے اپنے منصب سے محروم ہوگئے? 

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Best Buy Coupons