بین الاقوامی: فرانس کے قومی مصرف انسٹی ٹیوٹ نے کوکا کولا اورپیپسی کی بوتلوں میں الکحل کے موجود ہونے کی بنا پران کوحلال مصنوعات کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے قومی مصرف انسٹی ٹیوٹ کی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کوکا کولا اورپیپسی کی بوتلوں میں کچھ مقدار الکحل پایا جاتا ہے۔
فرانسیسی جریدے"پوائنٹ" نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ مارکیٹ میں موجود کوکا کولا اورپیپسی کی دس اقسام میں سے کوکا کولا زیرو اورکوکا کولا لائٹ میں دس ملی گرام تک ا لکحل پایا جاتا ہے۔
اس جریدے نے مزید لکھا ہے کہ ان بوتلوں میں اتنی مقدارمیں موجود الکحل نے مسلمانوں کے لیے مشکلات ایجاد کررکھی ہیں اورانہوں نے ان بوتلوں کوحلال مصنوعات کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔
اس اعلان کے بعد فرانس میں "کوکا کولا " کمپنی کے علمی اورقانونی امورکے انچارج"میشل ببین" نے کوکاکولا کی پروڈکشن کے فارمولے میں اتنی مقدارکے الکحل کوایک عادی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے اسے قانونی حیثیت حاصل ہے۔
انہوں نے ان بوتلوں میں اتنی مقدارالکحل پرلوگوں کے تعجب کی مذمت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کہ اس سے پہلے بھی کوکا کولا کے حرام اورنجس ہونے کے متعلق فتاوی شائع کیے گئے تھے۔
2 comments:
kia yeh such hi..
jeee han yeh 100% such hi..kionka jo is peta hi woh is ka aadi ho jata hi
Post a Comment